پاکستان ہائوس میں 23 مارچ کے موقع پر تقریب کا انعقاد

 وقار ملک

مسٹر اوون جینکنز، فارن اور کامن ویلتھ ڈیویلپمنٹ آفس کے ڈائریکٹر جنرل برائے مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ کی بطور مہمان خصوصی شرکت 

ڈاکٹر فیصل محمد پاکستان کاوہ اثاثہ ہیں جنھوں نے ہمیشہ کمیونٹی اور ملک کے مفاد میں ہر مشکل سے ٹکرانے کا عزمْ کر رکھا ہے آپ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ڈاکٹر فیصل محمد اپنی فارن سروس کے عبدالستار ایدھی ہیں جو خدمت کے جذبے سے سرشار رہتے ہیں گزشتہ دنوں ان کی خصوصی محبت سے پاکستان ہاؤس جانے کا اتفاق ہوا اور پاکستان کا قومی دن منانے اور ڈاکٹر فیصل محمد کی اپنے ملک کے ساتھ محبت کو ایک مرتبہ پھر قریب سے دیکھنے کا موقع ملا 
پاکستان کے قومی دن 23 مارچ کے حوالے سیپاکستان ہاؤس میں ایک شاندار پر جوش تقریب منعقد ہوئی جس کی میزبانی کرتے ہوئے پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ ہمارے بانیوں نے پاکستان کیلئے انتہائی درست نظریہ پیش کیا جو الفاظ سے بالاتر اور لاکھوں افراد کی اجتماعی امنگوں کا مظہر تھا اور جس کی بدولت ہمارے پیارے وطن کی بنیاد رکھی گئی۔ استقبالیہ میں مسٹر اوون جینکنز، فارن اور کامن ویلتھ ڈیویلپمنٹ آفس کے ڈائریکٹر جنرل برائے مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ نے بطور مہمان خصوصی برطانوی حکومت کی نمائندگی کی۔ استقبالیہ میں برطانوی وزیر اعظم کے پاکستان کیلئے تجارتی ایلچی مسٹر جیمز ڈیلی، برطانوی پارلیمنٹیرینز، سفارت کار، سینئر سول اور ملٹری نمائندے، میئرز ،کونسلرز، پاکستانی کمیونٹی کے ارکان اور پاکستان کے برطانوی دوستوں سمیت تقریباً 500 مہمان شریک تھے۔ قومی دن کا استقبالیہ رمضان کے مقدس مہینے کے آغاز کی وجہ سے 23 مارچ یعنی یوم پاکستان سے پہلے کیا گیا۔ پاکستان کے بانی رہبروں کو شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ہائی کمشنر نے کہا کہ ہمارے بانیوں نے پاکستان کیلئے درست وڑن پیش کیا اور یہ وڑن الفاظ سے بالاتر تھا، اس نے لاکھوں افراد کی اجتماعی امنگوں کو سمیٹ لیا اور ہمارے پیارے وطن کی پیدائش کی بنیاد رکھی۔ ڈاکٹر محمد فیصل نے مزید کہا کہ پاکستان میں ایک نو منتخب حکومت نے اقتدار سنبھال لیا ہے جو پاکستان کے جمہوری سفر میں ایک اہم پیش رفت ہے،نئی حکومت آنے والے چیلنجز کا گہرائی سے ادراک کے ساتھ خوشحالی، استحکام اور جامعیت کے حصول کیلئے پختہ عزم رکھتی ہے، پاکستان ایک نئی امید اور عزم کے ساتھ مستقبل کی طرف گامزن ہے، انہوں نے خاص طور پر پارلیمنٹ سے اپنے خطاب میں وزیر اعظم کے اس اعلان کا حوالہ دیا کہ پاکستان اس دہائی کے اختتام سے قبل G20 کی رکنیت حاصل کرنے کی کوشش کرے گا۔ ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان ایک نئے دور میں داخل ہو چکا ہے۔ ہائی کمشنر نے برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ سیاست، صحت، فنون لطیفہ، سائنس، کاروبار اور تعلیم کے شعبوں میں غیر معمولی کامیابیوں اور بے پناہ شراکت کیلئے نمایاں ہیں، برٹش پاکستانی ثابت قدمی، لگن اور غیر متزلزل حوصلے کی علامت ہیں جو ہمارے وطن کے جوہر کا مظہر ہیں۔ ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ تعلقات کو برطانیہ میں مقیم 16 لاکھ سے زائد پاکستانیوں نے مزید تقویت دی ہے جو دونوں ممالک کے درمیان ایک پختہ پل کا کام کر رہا ہے، ثقافتی تبادلے کو فروغ دے رہا ہے اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط رہا ہے۔ دونوں ممالک باہمی تعلقات کو آگے بڑھانے اور بلندی تک پہنچانے کیلئے پْرعزم ہیں۔ اپنے خطاب میں مسٹر اوون جینکنز نے برطانوی حکومت کی جانب سے پاکستانی عوام اور نو منتخب حکومت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے قائداعظم کے ایک قوم، ایک پاکستان کے وڑن کو سراہا جس میں سب کیلئے یکساں مواقع میسر ہیں۔ برطانوی پاکستانیوں کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تارکین وطن، خصوصاً خواتین نے پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کو بہت خاص بنا دیا ہے اور پاکستان کا قومی دن ان دوطرفہ تعلقات کو منانا ہے۔ اس موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب اور ثقافتی شو بھی منعقد کیا گیا۔ مہمانوں کو شاندار روایتی پاکستانی کھانے پیش کئے گئے۔ تقریب کو تمام مہمانوں نے اور خاص طور پر پاکستانی تارکین وطن کی طرف سے جو بڑی تعداد میں اس موقع کو منانے کے لیے موجود تھے، کو سراہا گیا اس منفرد اور پاکستانیت سے موجزن اور پیار و محبت سے بھری ہوئی تقریب میں ہر طرف پاکستان کی چاہت اور محبت نظر آرہی تھی برٹش امریکن این جی اوز سول سوسائٹی اور برٹش ممبرز آف پارلیمنٹس کی ایک بڑی تعداد دیکھنے کو ملی جنھوں نے پاکستان سے اپنی والہانہ عقیدت کا اظھار کرتے ہو? ڈاکٹر فیصل کو گلے لگایا اور ہائی کمشنر کے ساتھ انتہائی دوستانہ ماحول میں گفتگو کرتے نظر آ? جسے ہر شخص دیکھ کے محظوظ ہو? بغیر نہ رہ سکا ڈاکٹر فیصل فردآ فردا ہر شخص کے پاس گئے اور اس کی شمولیت پر اس کا شکریہ بھی ادا کیا جس پر شرکاء￿  نے ان کی خدمات اور پر اثر شخصیت کو سراہا اور کہا کہ ڈاکٹر فیصل کی برطانیہ آمد سے جھاں کمیونٹی کے مسائل حل ہو? وہاں برطانیہ پاکستان کے تعلقات میں فراوانی آئی اور پہلے سے زیادہ گرم جوشی دیکھنے کو ملی  اس موقع پر ڈاکٹر فیصل محمد کی ذاتی دلچسپی سے بنائی گئی ایک دستاویزی فلم دیکھائی گئی جس میں ملکہ برطانیہ شہزادہ چارلس اور ان کے صاحبزادے ویلئم اور شہزادی کیٹ کے پاکستان کا دورہ کرنے کی رپورٹ تھی اس رپورٹ کو اس جذباتی انداز اور میوزک سے فلمایا گیا کہ ہال بار بار تالیوں سے گونجتا رہا اور برٹش کمیونٹی کے افراد متاثر ہوں بغیر نہ رہ سکے جس پر سابق سفیر  مسعود خان راجہ نے کہا کہ ڈاکٹر فیصل نے اپنی صلاحیتوں کا سکہ منوا لیا ہے یہ ہے وہ سوچ اور وڑن اور دماغ جس کے ذریعے ڈاکٹر فیصل کا اپنا ایک منفرد مقام ہے نوجوان لیبر لیڈر و کیبنٹ ممبر کامران کین نے کہا کہ ڈاکٹر فیصل نے لوگوں کے دلوں میں اپنا گھر بنا لیا یوں تو ہر شخص ہائی کمشنر کے گیت گاتا ہی نظر آیا لیکن برٹش امریکن سول سوسائٹی کے افراد پاکستان نام پر گنگناتے نظر آ? جو بے حد دلکش منظر تھا

ای پیپر دی نیشن