قصور: شجر کاری مہم کا آغاز‘ایڈیشنل اینڈ سیشن جج نے پودا لگایا 

قصور(نمائندہ نوائے وقت)اعلیٰ حکام کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ جیل قصور میں چوہدری طارق جاوید ایڈیشنل اینڈ سیشن جج قصور نے پودا لگا کر شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔گزشتہ روز ڈسٹرکٹ جیل میں سو سے زائد پودے لگائے گئے۔ اس موقعہ پر ڈسٹرکٹ افسر جنگلات کاشف‘ ججز ‘ ڈسٹرکٹ بار کے عہدیداران‘ سپرنٹنڈنٹ جیل میاں عمیر اکرام، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کاشف سیف ڈھلوں اورڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ارسلان عارف و دیگر موجود تھے۔ ایڈیشنل جج و دیگر وفد نے اندرون جیل خواتین وارڈ، نو عمر اسیران کی بارک وسکول،جیل ہسپتال اور کچن اسیران کا وزٹ کیا اور 5 قیدیوںکو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دیا۔

ای پیپر دی نیشن