ننکانہ صاحب(نامہ نگار)آپریشن تھیٹرمیں نرس اور مریض کی ویڈیو بنانے کا معاملہ، فرائض میں غفلت کا مظاہرہ کرنے پر چارج نرس معطل، تمام والنٹیر سٹوڈنٹس ہسپتال سے فارغ ، سی ای او ہیلتھ سے تین دن میں واقعہ کی رپورٹ طلب تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب چوہدری ارشد نے تحصیل ہسپتال شاہکوٹ میں مریض اور نرس کی ویڈیو بنانے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے چارج نرس کو معطل کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر کے ترجمان نے بتایا کہ ابتدائی انکوائری کے مطابق آپریشن ٹھیٹر میں والنٹیر سٹوڈنٹ نے نرس اور مریض کی ویڈیو بنائی تھی۔ اس ناخوشگوار واقعے کے فوری بعد ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد کی ہدایت پر ہسپتال میں تمام والنٹیر سٹوڈنٹس کو ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔