نارنگ منڈی( نمائندہ نوائے وقت) ملکی ترقی میں مسلم لیگ ق اپنا کردار ادا کرتی رہے گی چوہدری شجاعت حسین چوہدری شافع حسین کی پالیسیاں جامع ملکی مفاد میں ہیں عوام کی خدمت ہمارا وطیرہ ہے عوامی خدمت کے اس سفر پر گامزن رہیں گے علاقہ کے مسائل پر گہری نظر ہے پنجاب حکومت اپنی تمام تر صلاحتیں بروئے کار لاتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرے مسلم لیگ ق کے رہنماضلع شیخوپورہ کے صدر چوہدری جاوید اقبال گورائیہ کی سٹی پریس کلب میں گفتگو ان کا کہنا تھا مسلم لیگ ق کا ہمیشہ یہی وطیرہ رہا اور عوامی خدمت کو ترجیح دی ہم مفادات کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے۔