حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)کسان بورڈ کے سینئر نائب صدر امان اﷲچٹھہ نے کہا ہے کہ گندم کی فصل پک کر تیار ہوچکی ہے لیکن ابھی تک پنجاب حکومت کی طرف سے گندم پالیسی اور خریداری سکیم کا اعلان نہیں کیا گیا جس سے کسانوں میں زبردست تشویش اور بے چینی پائی جارہی ہے۔انہوںنے کہا کہ پچھلے سال حکومت پنجاب نے حکومت سندہ کے مقابلہ میں کم امدادی قیمت 3900/-روپے من مقرر کرکے کاشتکاروںکو محروم رکھا تھا ۔جبکہ ایک سال کے دوران بجلی تیل کھاد کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافہ ہوچکا ہے جس سے کسان مالی لحاظ سے بری طرح زیر بار ہوچکے ہیں۔انہوںنے پنجاب حکومت پر زوردیا کہ وہ گندم کی معقول امدادی قیمت مقررکرنے کا بلاتاخیر اعلان کرے۔