سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو کی زیرِ صدارت  اعلی سطحی اجلاس

 راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)سیکرٹری زراعت پنجا ب افتخار علی سہو کی زیرِ صدارت  اعلی سطحی اجلاس کا انعقاد ہوا۔اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شر یف کے ویژن کے مطابق تیار کئے گئے منصوبوں پر عملدرآمد بارے پلان کو حتمی شکل دی گئی۔اس موقع پر سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات پر کپاس،گندم اور چاول کی فصل پر ریسرچ  اینڈڈویلپمنٹ کیلئے کل تین سینٹر آف ایکسیلئنس قائم کئے جا رہے ہیں۔ مزید براں، 60فیصد سبسڈی پر56 اقسام کے زرعی آلات کی کاشتکاروں کوفراہمی قرعہ اندازی شفاف عمل کے ذریعے کی جارہی ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ صوبہ پنجا ب میں نجی شعبہ کے اشتراک سے ماڈل ایگریکلچر سینٹرز کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔اس کے علاوہ صوبہ پنجا ب میں کل7300 کھالہ جات کو پختہ کیا جا رہا ہے ۔کاشتکاروں کو معیاری زرعی ادویات و کھاد کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے فرٹیلائزر کنٹرول ایکٹ2024 کا ڈرافٹ منظوری کیلئے تیاری کے مر احل میں ہے اور پنجاب ایگریکلچر پیسٹی سائیڈز ا یکٹ2012 میں ترامیم کو حتمی شکل دی جا رہی ہے ۔ا نھوں نے بتایا کہ صوبہ میں میکانائزیشن کے فروغ کیلئے کسانوں کودو سال میں 7 ارب روپے کی خطیر رقم سے 24 ہزا ر800 جدید زرعی آلات فراہم کئے جائیں گے ۔ا س کے علاوہ معیاری بیج کی دستیابی کیلئے پنجاب سیڈ کارپوریشن کی تشکیلِ نو کی جا رہی ہے اور پنجاب ایگریکلچر کمیشن کو دوبارہ فعال کیا جا رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن