کلرسیداں(نامہ نگار)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر دوران ڈیوٹی جام شہادت نوش کرنے والے کلرسیداں کے گاؤں کھناہدہ (دوبیرن کلاں) کے رہائشی پنجاب پولیس کے اے ایس آئی فدا بٹ کی برسی کی تقریب سرکاری طور پر منائی گئی ۔ا ے ایس آئی ناصر نے شہید کی قبر پر حاضری دی اور راولپنڈی پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی اور پھولوں کی چادریں چڑھائیں۔یاد ر ہے کہ فدا بٹ 29 مارچ9519 کو راولپنڈی میں پو لیس اور بین الصوبائی ڈکیت کے گروہ کے درمیان مقابلے میں گولی لگنے سے زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے جام شہادت نوش کد لیا تھا۔برسی کے موقع پر پولیس کے وفد نے شہید کے لواحقین خالد شاہین بٹ،جہانگیر بٹ،افضال بٹ،قمر بٹ سے ملاقات کی اور کہا کہ پولیس کے شہدا ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں ان کی قربانیوں کو کبھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہم ان شہدا کے خاندانوں کو کبھی تنہا نہی چھوڑیں گے انہوں نے ملک و قوم کے لیئے اپنی جانیں دی ہیں یہ ہمارا اثاثہ ہیں۔
اے ایس آئی فدا بٹ کی برسی کی تقریب سرکاری طور پر منائی گئی
Mar 30, 2024