اسلام آباد(خبرنگار)ہندوستان میں حضرت مجدد الف ثانی کے عرس میں شرکت کیلئے زائرین کی قرعہ اندازی جمعہ کے روز وزارت مذہبی امور میں ہوئی ۔ وفاقی سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر سید عطا الرحمان نے وزارت کے کمیٹی روم میں بٹن دبا کر کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کا عمل مکمل کیا۔ اس سے قبل زیارات ونگ کے افسران نے سیکرٹری مذہبی امور نے بتایا کہ عرس میں شرکت کیلئے ملک بھر سے 4 سو درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ تمام درخواستوں پر صوبائی کوٹہ کے مطابق دو سو زائرین کی قرعہ اندازی کی جائے گی۔ بعد ازاں قرعہ اندازی مکمل ہونے کے بعد سیکرٹری سید عطا الرحمن نے قرعہ اندازی کے نتائج پر دستخط کرتے ہوئے موقع پر منظوری دی۔ واضح رہے کہ وزارتِ مذہبی امور کے شعبہ زیارت نے قرعہ اندازی کے نتائج ویب سائٹ پر جاری کر دیے ہیں۔
بھارت میں حضرت مجدد الف ثانی کے عرس میں شرکت کیلئے زائرین کی قرعہ اندازی
Mar 30, 2024