ناصر بٹ کا بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہونا کارکنوں کی فتح ہے،شیخ طارق محمود 

 بیول(نامہ نگار) مسلم لیگی رہنما ناصر بٹ کا بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہونا کارکنوں کی فتح ہے نواز شریف نے ناصر بٹ کو سینٹ کا ٹکٹ جاری کر کے کارکنوں کے دل جیت لیے ہیں اگر پارٹی ایسے ہی کام کرتی رہی تو دنیا  کوئی طاقت مسلم لیگ کو شکست نہیں دے سکتی کیوں کہ کارکون پارٹی کا سرمایہ ہوتے اس لیے ان کی حوصلہ افزائی انتہائی ضروری ہے تمام کارکن اس فیصلے پر نواز شریف کے شکر گزار ہیں اور توقع  کرتے ہیں کہ ائندہ بھی پارٹی کارکنوں کو اہمیت دی جائے گی ناصر بٹ کی خدمات پارٹی کے لیے کسی سے پوشیدہ نہیں پارٹی قیادت سے  مطالبہ کرتے ہیں کہ انہیں وفاقی کابینہ میں بھی نمائندگی دی جائے کیونکہ ناصر بٹ کارکنوں کے مسائل کو صحیح معنوں میں سمجھتے ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ یوتھ ونگ کہ صوبائی رہنما واہ پارٹی ترجمان شیخ طارق محمود سیٹھی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

ای پیپر دی نیشن