کلرسیداں(نامہ ن گار)معروف عالم دین مولانا خالد عمران خالد نے کہا ہے کہ اگر اللہ تعالی بدر میں ایک ہزار کے لشکر کے مقابلے میں 313 جانثاروں کو فتح یاب کر سکتا ہے تو وہی اللہ آج بھی ہمیں دنیا میں غالب کر سکتا ہے مگر اس کے لیئے ہمیں فضائے بدر پیدا کرنا ہو گی انہوں نے جامعہ مسجد بلال کلرسیداں میں نمازجمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام الہی ہے اس نے دنیا پر غالب ہو کر ہی رہنا ہے جو اللہ بدر میں مسلمان مجاہدین کی مدد کے لیئے فرشتے بھیج سکتا ہے وہی اللہ آج بھی ہمیں فتح و نصرت سے سرفراز کر سکتا ہے آج بھی ہماری مدد کو فرشتے آ سکتے ہیں مگر اس کے لیئے ہمیں صدق دل سے بدر جیسا ماحول و جذبہ پیدا کرنا ہو گا ہم اربوں کی تعداد میں ہونے کے باوجود دنیا بھر میں آج رسوا ہیں تو اس کی وجہ ہماری اسلام سے دوری ہے ہم نے جب بھی اسلام سے رجوع کر لیا تو دنیا و آخرت کی کا میابیوں کے دروازے ہمارے لیئے رب کھول د ے گا۔انہوں نے کہا کہ آج اگر فلسطین غزہ اور کشمیر میں دشمن مسلمانوں کی نسل کشی کر رھا یے۔
تو اس کی اصل وجہ اسلامی ممالک کے حکمران ہیں تو کلمہ اللہ کا پڑھتے ہیں مگر دم اللہ کے دشمنوں کا بھرتے ہیں۔
جس کی وجہ سے آج ہم بڑی اکثریت رکھنے کے باوجود محکوم ہیں دنیا ہماری آواز کو اہمیت نہیں دیتی۔
اسلام نے دنیا پر غالب ہو کر ہی رہنا ہے ، مولانا خالد عمران
Mar 30, 2024