رائو عاطف رضا کی زیر صدارت روڈ ایکسیڈنٹ کمیٹی کا جائزہ اجلاس

 اٹک(نامہ نگار ) ڈپٹی کمشنر/ چیئرمین ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اٹک رائو عاطف رضا کی زیر صدارت روڈ ایکسیڈنٹ کمیٹی کا جائزہ ماہانہ اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میںایڈیشنل کمشنر جنرل اٹک عدنان انجم راجہ،چیف آفیسرضلع کونسل ساجدعلی خان،سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ظہیر احمد خان،چیف آفیسر بلدیہ سردارآفتاب خان،چیف آفیسر بلدیہ فتح جنگ خان بادشاہ، چیف آفیسر بلدیہ جنڈحاجی ظہوراحمد،ایمرجنسی آفیسرعلی حسین1122 کے علاوہ دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی، اجلاس میں ڈی کلاس سٹینڈ کے مالکان اور ٹرانسپورٹرز نے بھی شرکت کی، ڈپٹی کمشنر کو ماہانہ کارکردگی پر بریفنگ دی گئی جس پرانہوں نے اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ اسی لگن سے عوام کو ریلیف دینے کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے، ٹرانسپورٹرز سے کہا گیا کہ عیدالفطر کی آ مد پر پریشان حال مسافروں کو ریلیف دیا جائے اور کسی مسافر سے زائد کرایہ وصول نہ کیا جائے اور نہ ہی زائد سواریوں کی لوڈنگ کی جائے بصورت دیگر سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی، نیز لانگ روٹ کی گاڑیوں پر دو ڈرائیور کو ڈرائیونگ کے لئے رکھا جائے۔

ای پیپر دی نیشن