مری (سید نوید کاظمی)وزیر اعلی پنجاب کے صا ف ستھرا پنجاب کے دعوے در کے درے رہ گئے انتظامیہ مری جی پی او تک محدود سیلفیاں بنانے میں مصروف ہیں کوئی عملی اقدام نہیں ہے نیو مری اور اس کے گردونواح میں مختلف مقامات پر کوڑا کرکٹ کے ڈھیر اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ انتظامیہ مری صرف مری کے چند مخصوص پوائنٹ تک محدود ہے نیو مری بازار کے اردگردچارہان روڈ ۔یونین کونسل چارہان کی بلڈنگ کی بیک سائیڈ ۔یونین کونسل چارہان کی بلڈنگ کے سامنے۔سوراسی روڈ جامع مسجد ابراھیمی کے بیک سائیڈ پر کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں اور ان کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں سے دور تک بدبو آرہی ہے اور مختلف قسم کی بیماریاں جہنم کے رہی ہیں آگے موسم گرما شروع ہو رہا ہے اس کوڑا کرکٹ سے ڈینگی مچھر پید ہو رہے ہیں انتظامیہ مری کے ملازمین یونین کونسل چارہان سے تنخواہ تو لیتے ہیں لیکن کام صفر ہے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے صاف ستھرا پنجاب کے احکامات کو انتظامیہ مری نے ہوا میں اڑا دیا ہے لوئر بلٹ کو علاقہ غیر کی طرح سلوک کیا جارہا ہے کوئی پوچھنا والا نہیں ہے لوئر بلٹ کے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے لوئر بلٹ کے عوام آج بھی مشکلات کا شکار ہیں۔