وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے قومی صحت ڈاکٹر ملک مختارکاپمزکا دورہ 

Mar 30, 2024

 اسلام آباد(خبرنگار)وزیر اعظم کے کوآرڈنیٹر برائے قومی صحت ڈاکٹر ملک مختار احمدنے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز)کا دورہ کیا جس میں انہوں نے ہسپتال میں موجود طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ سیکرٹری صحت افتخار علی شلوانی، ڈاکٹر ملک مختار احمد کے ہمراہ تھے اس دورے کا مقصد شہریوں کو صحت کی دیکھ بھال کی فراہمی کے اعلی معیار کو یقینی بنانا تھاڈاکٹر ملک مختار احمد نے ذاتی طور پر ہسپتال کے مختلف وارڈز بشمول ایمرجنسی سیکشن کا معائنہ کیا۔ انہوں نے مریضوں سے بات چیت کی اور ان سے علاج میں درپیش کسی بھی قسم کی پریشانی کے بارے میں پوچھا۔ انہوں نے صحت کی دیکھ بھال کے نظام میں کسی بھی کمی کو ترجیحی بنیادوں پر دور کرنے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے ہیلتھ نے پمز ہسپتال کی آپریشنل کارکردگی کو بہتر کرنے کے لیے ہدایات جاری کیں۔ ان ہدایات میں او پی ڈی میں شام کی شفٹوں کا آغاز، گردے اور جگر کی پیوند کاری کے لیے وقف مراکز کا قیام، اور ان اقدامات کو انجام دینے کیلئے ایک خصوصی کمیٹی کی تشکیل شامل ہے۔ ڈاکٹر ملک مختار احمد نیصحت کی بلا تعطل خدمات کو یقینی بنانے کیلئے ہسپتال کی انسانی وسائل کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مکمل تعاون کا وعدہ بھی کیاڈاکٹر ملک مختار احمد کو بین الاقوامی معیار کے مطابق سات جدید ترین آپریشن تھیٹرز کی تکمیل سے بھی آگاہ کیا گیا۔ انہوں نے صحت کی دیکھ بھال کی فراہمی میں بہترین کارکردگی کے حصول میں پمز انتظامیہ کو اپنی غیر متزلزل حمایت کا یقین دلایا.

مزیدخبریں