اسلام آباد(خبر نگار)وائس چیئرمین مرکزی علما کونسل پاکستان صاحب زادہ پیر سمیع اللہ حسینی ماہ صیام کہا کہ 15رمضان کے دوران ڈیڑھ کڑو فرزندان توحید ورسالتؐ نے عمرہ کی عدیم المثال سعادت پاکر دلوں کو عشق رسولؐ سے منورہ کیا۔ ہر دو مقامات پر رحمتوں کے ساتھ فرشتوں کا نزول بھی تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔ صاحب زادہ پیر سمیع اللہ حسینی نے مسجد نبوی میں سید حسین احمد مدنی کے پوتے سید مودود مدنی سے کی ملاقات کی ، مجاہد ختم نبوت مولانا عبد الستار توحیدی سید حسین احمد مدنی کے شاگرد خاص تھے جنکا روحانی تعلق اپنے استاد سے مثالی رہا۔ وائس چیئرمین مرکزی علما کونسل پاکستان نے کہا کہ پاکستان بھی رمضان کی نعمتوں کا صدقہ ہے 1947 میں رمضان المبارک کی 27 ویں شب کو اللہ کریم نے برصغیر کے مظلوم اور مجبور مسلمانوں کو آزاد وطن کا تحفہ دیا۔
مسجد نبوی میں سید حسین احمد مدنی کے پوتے سے صاحبزادہ پیر سمیع اللہ حسینی کی ملاقات
Mar 30, 2024