رمضان کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے مقابلے اسلامآباد میں جاری

Mar 30, 2024

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)آل پاکستان رمضان کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے مقابلے اسلام آباد میں جاری ہے، وویمنز کیٹگری میں آرمی جبکہ مینز ڈیپارٹمنٹل مقابلوں میں واپڈا اور نیوی نے کامیابیاں حاصل کرلی ۔ فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اوج ظہور کے مطابق پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن ک سرپرستی میں پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ ایونٹ کے پہلے روز خواتین کے مقابلوں میں آرمی نے اے کے واٹ کیخلاف شاندار کھیل کی بدولت 3-16پوانٹس سے کامیابی حاصل کی ۔ آرمی کی آمنہ محسن نے 6اور ایمن ریاض نے چار پوائنٹس سکور کیے ۔ دوسرے میچ میں لایکنز اے نیفرحانہ ناز کے پانچ اور فریحہ مشتاق کے تین پوانٹس کی بدولت لایکنز جونیرز کیخلاف 2-11پوانٹس سے کامیابی حاصل کی جبکہ تیسرے میچ میں لایکنز بی نے اے کے پرپل کو 2-6پوانٹس شکست دی۔مینز ڈیپارٹمنٹل مقابلوں میں واپڈا گرین کی آرمی بلیو کیخلاف 11-21پوانٹس سے کامیابی کی ۔ واپڈا کے زین الحسن نے گیارہ، زاہد عارف نے پانچ پوانٹ سکور کے۔ دوسرے میچ میں عالی جاہ اور ساجد علی کے دس، دس پوانٹس کی بدولت واپڈا کلرز نے پولیس کیخلاف 13-21پوانٹس سے جیت اپنے نام کی ۔تیسرے میچ میں نیوی نے پولیس بلیو کو 2-18پوانٹس سے شکست دی۔نیوی کیطرف سے زین الرحمن نے آٹھ پوانٹس سکور کے ۔ چوتھے میچ میں واپڈا اے نے آرمی کلرز کیخلاف 16-19پوانٹس سے کامیابی حاصل کی

مزیدخبریں