گوجرخان (نامہ نگار)عبد الرحمن تابانی ناظم نشرو اشا عت، تنظیم اسلامی حلقہ پوٹھوہار کے جاری اعلا میہ کے مطا بق تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ راہ حق میں غزوہ بدرپہلا بڑا معرکہ تھا 17 رمضان المبارک 313 جانثاران اسلام نے عددی لحاظ سے تین گنا بڑی اور بھرپوراسلحہ سے لیس مشرکین مکہ کی فوج کو میدان جنگ میں للکارا اور شجاعت اور بہادری کی عظیم ترین مثال قائم کر دی حق و باطل کے مابین اس عظیم معرکہ کو یوم الفرقان قرار دیا گیااور مسلمانوں کو عظیم فتح عطا فرمائی گئی بعدازاں 6 برس کے قلیل عرصہ میں 8ہجری کو رمضان المبارک میں ہی مسلمانوں نے مکہ فتح کر لیا حقیقت یہ ہے کہ تقریباً ساڑھے چودہ سو سال پہلے غلبہ دین کے لیے کی جانے والی یہ ایمان افروز جدوجہد امت مسلمہ کے ہر فرد کے لیے مشعل راہ ہے۔
آج مسلمان دنیا بھر میں اس لیے مغلوب ہیں کہ انہوں نے انفرادی اور اجتماعی سطح پر دین کو اپنانے، نافذ و قائم کرنے سے گریز کیا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ امت مسلمہ غزوہ بدر کی روح کو پھر سے زندہ کرے۔