پولیس کادھاتی ڈوراورپتنگ بازی کےخلاف کریک ڈاؤن جاری ۔57ملزمان کوگرفتارکرلیاگیا۔ترجمان پولیس کےمطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر سے 57 ملزمان کوگرفتارکرلیاگیا،60 مقدمات درج، ملزمان کے قبضے سے 2636 پتنگیں، 89 چرخیاں برآمدکرلی گئی، گزشتہ 33 روز کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر میں اینٹی کائٹ فلائنگ کے ایکٹ کے تحت 3437 مقدمات درج کئےگئے۔ترجمان پولیس کےمطابق پولیس ٹیموں نے صوبہ بھر سے 3562 ملزمان کو گرفتار کیا، ملزمان کے قبضے سے 2لاکھ 16 ہزار سے زائد پتنگیں، 14 ہزار سے زائد ڈور چرخیاں برآمدکی گئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی سپروائزری افسران کو دھاتی ڈور و پتنگوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی خود نگرانی کی ہدایت۔آئی جی پنجاب کاکہناہےکہ دھاتی ڈور و پتنگوں کی تیاری ، خرید و فروخت اور استعمال کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔سول سوسائٹی کے تعاون سے خطرناک کاروبار میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائیں۔
پولیس کادھاتی ڈوراورپتنگ بازی کیخلاف کریک ڈاؤن،57ملزمان گرفتار
Mar 30, 2024 | 13:39