پی آئی اے نجکاری: طیاروں کے کروڑوں روپے کے اضافی اسپیئر پارٹس فروخت کیے جائینگے

Mar 30, 2024 | 14:32

قومی ائیر لائن پی آئی اے کی انتظامیہ نے ائیرلائن کی نجکاری سے قبل بڑا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ کے  فیصلے کے تحت کروڑوں روپے مالیت کے حامل مختلف کیٹیگریز کے طیاروں کے اضافی اسپیئر پارٹس فروخت کیے جائیں گے، طیاروں کے فروخت کیے جانے والے پرزوں کی تفصیلات بھی سامنے آگئی ہیں۔

 ذرائع کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے بوئنگ 737، بوئنگ 707، فوکر اور سیسنا طیاروں کے اضافی پرزوں کی فروخت کے لیے ٹینڈر جاری کردیا ہے، ان طیاروں کے اضافی پرزے کئی سالوں سے پی آئی اے کے اسٹور میں موجود ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے انتظامیہ نے جیسا ہے جہاں ہے کی بنیاد پر پرانے طیاروں کے پرزے فروخت کے لیے پیشکش طلب کرلی ہیں۔ پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق ٹینڈر میں حصہ لینے کے لیے درخواست 29 اپریل تک جمع کرائی جاسکتی ہیں۔

مزیدخبریں