بابر اعظم کے والد نے معنی خیز پوسٹ شیئر کردی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی نے بیٹے کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے معنی خیز پوسٹ شیئر کر دی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر 29 سالہ کرکٹر کے والد اعظم صدیقی نے بابر اعظم کو ممکنہ طور پر پھر سے کپتان بنانے کے حوالے سے ہونے والی قیاس آرائیوں کے دوران نئی پوسٹ شیئر کی ہے۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں بیٹے کے ہمراہ لی گئی ایک تصویر بھی شیئر کی ہے اور ساتھ ہی کسی کا نام لیے بغیر معنی خیز پیغام شیئر کیا ہے۔

انہوں نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بلند کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’تیر تیری طرف ہی آئے گا یوں ہوا میں شکار نہ کرنا :: ڈوب جانے کا جس میں خطرہ ہے ایسے دریا کو پار مت کرنا :: دھوکہ وفا کی راہ میں کھائے ہیں ضرور مگر دھوکہ دیا نہیں:: ہم نے گزار دی فقیری میں زندگی مگر ضمیر کا سودا نہیں کیا :: دل کو جلا کر دیے ہیں زمانے کو روشنی :: جگنو پکڑ کر ہم نے اُجالا نہیں کیا :: پاکستان زندہ باد‘۔خیال رہے کہ بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں، لیکن انہوں نے گزشتہ برس ورلڈ کپ کے دوران قومی ٹیم کی خراب کارکردگی کے باعث بیٹے پر ہونے والی تنقیدوں سے دلبرداشتہ تھے۔

انہوں نے گزشتہ برس نومبر میں بابر اعظم کی جانب سے قومی ٹیم کی کپتانی سے مستعفی ہونے کے بعد اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی ڈی ایکٹیویٹ کر دیا تھا۔

تاہم انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈی ایکٹیویٹ کرنے کے چند ہفتوں بعد دسمبر کے اختتام سے قبل ہی دوبارہ اپنا اکاؤنٹ ایکٹیویٹ کرلیا تھا

ای پیپر دی نیشن