درياؤں ميں پانی کے بہاؤ ميں بہتری کے باعث منگلا ڈيم ميں پانی کی سطح ڈيڈ ليول سے ایک سو سات فٹ اور تربيلا ڈيم ميں پانی کی سطح ڈيڈ ليول سے پندرہ فٹ بلند ہوگئ ہے۔

ارسا کے مطابق منگلا ڈيم ميں قابل استعمال پانی کا ذخيرہ انیس لاکھ ستر ہزارايکڑ فٹ اور تربيلا ڈيم ميں قابل استعمال پانی کا ذخيرہ دولاکھ تین ہزارايکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈيم سے پانی کا اخراج پانچ ہزارکيوسک کم کرديا گيا ہے۔ منگلاڈیم میں پانی کی سطح گیارہ سوسینتالیس اعشاريہ ایک فٹ ہے جبکہ ڈیم میں پانی کی آمد ستر ہزاردوسو چھیاسی کیوسک جبکہ اخراج پینتالیس ہزارکیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح تیرہ سوترانوے اعشاريہ تین فٹ،ڈیم میں پانی کی آمد چھیانوے ہزارتین سوکيوسک جبکہ اخراج پچانوے ہزارکيوسک ہے۔ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمدانچاس ہزارآٹھ سوستانوےکیوسک جبکہ اخراج چھبیس ہزارکیوسک ريکارڈ کيا گيا۔

ای پیپر دی نیشن