پاکستان اوربھارت کے درمیان دریاؤں پرمتنازعہ منصوبوں کے بارے میں پاکستان اوربھارت کے واٹر کمشنرز کی سطح پرمذاکرات آج سے نئی دہلی میں شروع ہورہے ہیں ۔

بھارت روانگی سے پہلے لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے
سید جماعت علی شاہ نے کہا کہ کشن گنگا ڈیم اس میٹنگ کے ایجنڈے میں شامل نہیں کیونکہ یہ معاملہ عالمی بنک کے پاس ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان نے بھارت سے سترہ مئی کو ہی غیر جانبدار مبصرین کے نام مانگ لئے تھے جو ابھی تک نہیں ملے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا یہ دورہ، معمول کی میٹنگ کے لیے ہے، اس میں گزشتہ اجلاس کے ایجنڈے کے نکات پر ہی بحث ہو گی۔ پاکستان بات چیت کے دوران سیلاب کی پیشگی اطلاع کا معاملہ بھی اٹھائے گا۔ انڈس واٹر کمشنر نے کہا کہ ٹیلی میٹری نظام کے سلسلے میں ابھی تک ماہرین کا انتخاب نہیں ہو سکا۔

ای پیپر دی نیشن