بجلی کی طلب ميں اضافہ کی وجہ سے شارٹ فال ایک بار پھر بڑھ کرسترہ سو ميگاواٹ ہو گيا مختلف شہروں میں چھ  سے نوگھنٹے کی لوڈشيڈنگ کی جارہی ہے

وزارت پانی وبجلی کے مطابق ملک بھر ميں بجلی کی طلب چودہ ہزارسات سوپچانوے ميگاواٹ جبکہ پيداوارتیرہ ہزارپچانوے ميگاواٹ ہے۔ پن بجلی چارہزارنوسواکتالیس ميگاواٹ،تھرمل دوہزارایک سوچون ميگاواٹ اور آئی پی پيزپانچ ہزارآٹھ سوسترميگاواٹ بجلی پيدا کررہی ہيں۔ رينٹل پاور پلانٹ سے بجلی کي پيداوارایک سو تیس ميگا واٹ ہے۔ وزارت پانی وبجلی کے مطابق گزشتہ روز شام سات بجے سے صبح نوبجے تک شارٹ فال صفر ہونے کی وجہ سے لوڈشیڈنگ نہيں کی گئ۔ کراچی ميں بجلی کی طلب کے پيش نظر کے ای ايس سی کو پانچ سو بیس ميگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن