جمعیت اہل حدیث پاکستان نے توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف لاہور میں پریس کلب کےسامنےاحتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ اہل مغرب آزادی اظہار کے نام پر توہین آمیز خاکے شائع کرکے مسلمانوں کی دل آزاری کا ارتکاب کررہے ہیں۔ اس سے بین المذاہب ہم آہنگی کے بجائے تشدد کی فضاء پیدا ہوگی جو عالمی امن کے لئے خطرناک ہوسکتی ہے۔ انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ فیس بک سمیت تمام ویب سائٹس پر توہین آمیز خاکے شائع کرنے والے ممالک سے سفارتی تعلقات ختم کرے اور اس حوالے سے ٹھوس حکمت عملی اپنائے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جاسکے۔

ای پیپر دی نیشن