ملک کے دیگرشہروں کی طرح ملتان میں بھی گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف احتجاج جاری ہے۔

ریلی کی قیادت مرکزی جماعت اہلسنت کے نائب امیر قاری محمد میاں نے کی۔ اس موقع پر گستاخانہ خاکوں کی فیس بک پر اشاعت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی اور امریکہ اور اسرائیل کے پتلے نذرآتش جئے گئے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ  شان رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں کسی قسم کی گستاخی برداشت نہیں کی جاسکتی، امت مسلمہ کو چاہئے کہ کہ وہ متحد ہو کر گستاخی کرنے والے عناصر کا بائیکاٹ کریں۔ اس موقع پر مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ امریکہ اور اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کر کے ان کے سفارت خانے بند کئے جائیں۔ 

ای پیپر دی نیشن