پشاورمیں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت نے توہین آمیزخاکوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

پشاورپریس کلب کے سامنے ہونے والے مظاہرے کے دوران مظاہرین نے ہاتھوں میں کتبےاوربینرز اٹھا رکھے تھے، جن پرگستاخانہ خاکوں کیخلاف مذمتی نعرے درج تھے۔ اس موقع پر مقررین نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ توہین آمیزخاکوں پرحکمرانوں نے خاموشی اپنا رکھی ہے اوراس سازش میں ملوث ممالک کے خلاف موثرطور پررد عمل ظاہرنہیں کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ توہین آمیز خاکوں کا مسئلہ عالمی سطح پراٹھایا جائے اورشان رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں گستاخی کے مرتکب ممالک کا بائیکاٹ کرکے ان سے سفارتی تعلقات ختم کئے جائیں۔

ای پیپر دی نیشن