پشاورمیں یوم تکبیر کی مناسبت سے منعقد ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی بجائے پرویزمشرف برسراقتدار ہوتا تو پاکستان کبھی ایٹمی طاقت نہ بنتا۔ پیر صابر شاہ کا کہنا تھا کہ ایٹمی قوت ہونے کے باوجود حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کے باعث پاکستان کو عالمی سطح پرپسپائی کا سامنا ہے۔ انہوں نے موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس کے اقدامات سے جمہوریت کمزور ہو رہی ہے اوراس صورتحال میں عوام کی نظریں مسلم لیگ نون پر لگی ہوئی ہیں۔