2008ءکے الیکشن کے فوری بعد حارث سٹیل کے قرضوں کی ری شیڈولنگ کی منظوری دی گئی : رپورٹ

May 30, 2010

سفیر یاؤ جنگ
لاہور (مانیٹرنگ نیوز) بنک آف پنجاب کے بورڈز آف ڈائریکٹرز نے 2008ءکے انتخابات کے فوراً بعد حارث سٹیل کے 9 ارب روپے کے بدعنوانی پر مشتمل قرضوں کی 12 سال میں ری شیڈولنگ کی منظوری دی تھی۔ رپورٹ کے مطابق پندرہ دن بعد نئی حکومت کے اقتدار سنبھالتے ہی اس وقت کے بنک آف پنجاب کے چیئرمین کو ہٹا دیا گیا اور بنک کے صدر ہمیش خان کو بھی برطرف کر دیا گیا۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ارکان بارہ سالہ ری شیڈولنگ کی صورت میں صرف حارث سٹیل مل کی جانب سے ڈاون پے منٹ کی ادائیگی میں بہتری کے امکانات کے متعلق جاننا چاہتے تھے۔
مزیدخبریں