لاہور (جی این آئی) پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے کہا ہے گورنر پنجاب باﺅلے ہوگئے ہےں انہیں پیٹ مےں بارہ ٹیکے لگوانے چاہئیں۔ جناح ہسپتال لاہور مےں ماڈل ٹاﺅن اور گڑھی شاہو حملوں کے زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے بات چیت مےں رانا ثنا اللہ نے کہا لاءاینڈ آرڈر کی صورتحال مےں بہتری کی ہمیشہ گنجائش رہتی ہے۔ انہوں نے کہا احمدی عبادت گاہوں پر حملے فرقہ وارانہ نہیں بلکہ ریاست کو کمزور کرنے کی سازش ہے۔ گورنر پنجاب کے بیان پر رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ کسی جماعت کا دہشت گردوں سے تعلق نہیں، گورنر پنجاب کی باتیں بے بنیاد ہےں۔