پاکستان اوربھارت کے درمیان سیاچین تنازع پر سیکرٹری دفاع کی سطح پرمذاکرات نئی دہلی میں جاری ہیں ۔

May 30, 2011 | 03:18

سفیر یاؤ جنگ
دوروزہ مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سید اطہرعلی کررہے ہیں جبکہ وفد میں میجرجنرل اشفاق ندیم احمد، میجرجنرل منور احمد سلہری، اورریٹائرڈ میجر جنرل میر حیدرعلی خان سمیت چار فوجی اور دو سول حکام بھی شامل ہیں۔ بات چیت میں بھارتی وفد کی نمائندگی سیکرٹری دفاع پردیپ کمار کر رہے ہیں اور ان کے ہمراہ سپیشل سیکرٹری اور دو دیگر حکام شریک ہیں۔ دفتر خارجہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے دوران اصولی موقف اختیار کرتے ہوئے بھارت کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی. سیاچن پردونوں ممالک کے دفاعی سیکرٹریوں کے درمیان بات چیت کا سلسلہ راجیو گاندھی اور ضیاالحق کے دور میں انیس سو پچاسی میں شروع ہوا تھا اور اب تک مذاکرات کے گیارہ دور ہو جکے ہیںجبکہ دوہزار آٹھ میں ممبئی حملوں کے بعد بات چیت کاسلسلہ معطل ہوگیا تھا
مزیدخبریں