بھارتی سیکیورٹی فورسزکی سیالکوٹ ورکنگ باﺅنڈری لائن کے شکرگڑھ سیکٹرپربلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری ۔

May 30, 2011 | 03:33

سفیر یاؤ جنگ
بھارت کی جانب سےشکرگڑھ سیکٹرپرجدید ہتھیاروں سےاندھادھند فائرنگ اوردرجنوں مارٹرگولےبرسائے گئے،جس کی وجہ سے پاکستان کے سرحدی دیہاتوں میں شدیدخوف وہراس پھیل گیا ہے تاہم پاکستان کے چناب رینجرز نے بھی بھارتی گولہ باری اورفائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا ہے ۔ سرحدی علاقوں سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق شکرگڑھ سیکٹرپربھارتی سیکیورٹی فورسز کی طرف سے فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ اتواراورسوموار کی رات ڈیڑھ بجے شروع کیا گیا۔۔واضح رہے کہ سیالکوٹ ورکنگ باونڈری لائن پر بھارتی سیکیورٹی فورسز کی طرف سے رواں ماہ کے دوران فائرنگ اورگولہ باری کا یہ چوتھا جبکہ رواں سال کے دوران فائرنگ اورگولہ باری کا چھٹا واقعہ ہے
مزیدخبریں