عدالت میں سماعت کے دوران حافظ محمد سعید کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پاکستانی شہری ہونے کے ناطے حافظ محمد سعید کو بھی امریکی ڈسٹرکٹ کورٹ میں زیرسماعت ممبئی حملہ کیس کی پیروی کےلیے وفاقی حکومت وکیل فراہم کرے تاکہ وہ امریکی عدالت میں اپنے موقف کو بہتر طریقے سے پیش کر سکیں ۔وفاقی حکومت کے وکیل نےعدالت کو بتایاکہ آئی ایس آئی کو حکومت کا حصہ ہونے کی وجہ سےامریکی عدالت میں دفاع کےلیے سرکاری وکیل فراہم کیا جارہا ہے لیکن حافظ سعید حکومت کا حصہ نہیں اس لیے انہیں سرکاری وکیل فراہم نہیں کیا جاسکتا۔عدالت عالیہ نے کیس کی مزید سماعت تیس جون تک ملتوی کردی۔