سندھ کی صوبائی وزیر شازیہ مری نے چینی کمپنی کے نمائندوں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ چینی کمپنی سے طے پانے والے معاہدے کے مطابق سکھر بیراج سے سات سو میگاواٹ بجلی کے پیدواری منصوبے پر کام کا آغاز جلد کر دیا جائے گا جبکہ دیگر بیراجوں پر بھی ایسے ہی منصوبے شروع کرنے کے حوالے سے اقدامات جاری ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کراچی میں جاری بجلی بحران پر قابو پانے کے لئے کے ای ایس سی انتظامیہ کوملازمین کے مسائل جلد حل کرنے چاہیں اس موقع پرچینی کمپنی کے نمائندے وانگ ژو نے کہا کہ ان کی کمپنی جلد سندھ میں بجلی کی پیداوار کے منصوبوں پر کام شروع کردے گی، انہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت نے کمپنی کے عملہ کو فول پروف سکیورٹی کی یقین دہانی کروائی ہے۔