کراچی سٹاک مارکیٹ کاروباری ہفتے کے آغاز پرہی مندی کی لپیٹ میں آگئی اور کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس بارہ ہزاردو سو پوائنٹس کی سطح سے گرگیا۔

May 30, 2011 | 14:02

سفیر یاؤ جنگ
کراچی سٹاک مارکیٹ میں کاروبارکا آغاز گرین نمبرزمیں ہوا اورانرجی سیکٹرکی سپورٹ نے انڈیکس کو بارہ ہزار دو سو اڑسٹھ پوائنٹس تک پہنچنے میں مدد دی تاہم کاروبار کے اختتام تک بینکس، سیمنٹ، ریفائنری اور ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن کے اسکرپٹس میں نمایاں پرافٹ ٹیکنگ مارکیٹ کو مندی کی جانب لے گئی۔ اور انڈیکس تیس پوائنٹس کمی کے بعد بارہ ہزارایک سو چھیانوے پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ مجموعی کاروباری حجم بارہ کروڑ شیئرز رہا ، حجم کے اعتبار سے دیوان گروپ کی دو کمپنیوں دیوان سیمان اوردیوان سیمنٹ کے شیئرز میں سب سے زیادہ لین دین ہوا۔ بروکرز کے مطابق بجٹ سے قبل سرمایہ کاروں نے محتاط رویہ اپنا لیا ہے جس کے باعث مارکیٹ غیر یقینی صورت حال کا شکار ہے۔
مزیدخبریں