شام میں سکیورٹی فورسزکی تازہ کارروائیوں میں اٹھانوےافرادہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق شام میں سکیورٹی فورسز کی تازہ کارروائیوں میں اکسٹھ عام شہریوں سمیت اٹھانوے افراد ہلاک ہوگئے ۔ملکی میڈیا کے مطابق حمص میں بھی خونیں کھیل جاری ہےجہاں متعدد عمارتوں سے دھواں نکلتادکھائی دے رہا ہے،شامی ہیومن رائٹس کے حکام کا کہنا ہے کہ ملک خانہ جنگی کی طرف بڑھ رہا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتےبھی شام کے شہر حولہ میں سکیورٹی فورسز نے سو سے زائد افراد کو ہلاک کردیا تھا جن میں زیادہ تعداد بچوں کی تھی،دوسری جانب امریکہ اور برطانیہ سمیت دس مغربی ممالک نے حولہ میں ہونے والے قتلِ عام پر شام کے سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔ان ممالک میں فرانس، جرمنی، اٹلی، اسپین، کینیڈا، آسٹریلیا، ہالینڈ اور سوئٹزرلینڈ شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن