فضائی حملہ، افغانستان میں القاعدہ کے دوسرے اہم رہنماءمارے گئے: نیٹو، طالبان کی تردید

May 30, 2012

سفیر یاؤ جنگ
کابل (نوائے وقت نیوز+ نیوز ایجنسیاں) افغانستان میں افواج نے دعویٰ کیا ہے کہ اتوار کی شب ایک فضائی کارروائی میں پاکستانی سرحد کے قریب القاعدہ کے ایک اہم رہنما ہلاک ہو گئے۔ دریں اثناءطالبان نے القاعدہ رہنما کی ہلاکت کی تردید کی ہے۔ نیٹو کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق ہلاک ہونے والے القاعدہ رہنما کا نام شاکر الطیفی ہے اور وہ افغانستان میں القاعدہ کے دوسرے اہم رہنما تھے۔ شاکر الطیفی کا تعلق سعودی عرب سے تھا۔ شاکر الطیفی کو کنڑ صوبہ کے واطہ پور ضلع میں ایک فضائی کارروائی کے ذریعے ہلاک کیا گیا۔ اس کارروائی میں طالبان کے ایک اور رہنما بھی ہلاک ہوئے۔ وہ افغانستان میں غیرملکی جنگجوﺅں کے کمانڈر تھے اور ان کے ذمے اتحادی افغان فورسز پر حملے کرنا اور جنگجوﺅں کو افغانستان لانا تھا۔ دوسری جانب صوبہ کنڑ میں طالبان نے ان کی ہلاکت کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تقریباً تین ماہ پہلے علاقہ چھوڑ کر جا چکے تھے۔
مزیدخبریں