دبئی (نوائے وقت رپورٹ) سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کی حوالگی میں تاخیر کے معاملے پر نیب نے یو اے ای میں پاکستانی سفیر جمیل احمد کو طلب کیا، نیب ذرائع کے مطابق جمیل احمد سے نیب نے 3 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی، پاکستانی سفیر نیب ٹیم کے کئی سوالات کے جواب دینے سے قاصر رہے۔ جمیل احمد نے بتایا کہ یو اے ای حکام سے سنا تھا کہ توقیر صادق کی پشت پر ایک اہم شخصیت ہے۔ چار جون کو توقیر صادق کی وطن واپسی کے بارے میں آگاہ کروں گا۔ وزارت داخلہ توقیر صادق کی پاکستان حوالگی کے عمل میں تیزی کی خواہشمند نہیں تھی۔ پاکستانی سفیر نے وزارت داخلہ کی جانب سے تاخیر کے معاملے کی مزید وضاحت نہیں کی۔