فیصل آباد (اے پی پی) حکومتی ہدایا ت کی روشنی میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے نئے مالی سال 2013-14ءکا بجٹ اپنی ویب سائٹ پر جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ایف بی آرفیصل آباد ریجن کے زرائع نے بتایا کہ جونہی پارلیمنٹ میں بجٹ پیش کیا جائے گا اسی وقت وفاقی وزیر خزانہ کی تقریر ختم ہوتے ہی بجٹ کا پورا متن ویب سائٹ سے ملاحظہ کیا جا سکے گا۔ انہوںنے بتایا کہ میڈیا سمیت ہر شخص بجٹ تقریر ختم ہوتے ہی وفاقی بجٹ کا مکمل متن ویب سائٹ www.fbr.gov.pk سے ڈاﺅن لوڈ بھی کر سکتا ہے۔
بجٹ / ویب سائٹ