افغانستان : ہلال احمر کے دفتر پر خودکش حملہ‘ گارڈ ہلاک‘ غیر ملکی بچ گئے‘ گورنر آفس کو نشانہ بنانے کی کوشش فائرنگ سے چھ بمبار مارے گئے

افغانستان : ہلال احمر کے دفتر پر خودکش حملہ‘ گارڈ ہلاک‘ غیر ملکی بچ گئے‘ گورنر آفس کو نشانہ بنانے کی کوشش فائرنگ سے چھ بمبار مارے گئے

May 30, 2013

کابل (اے پی پی+اے ایف پی+ نوائے وقت رپورٹ) افغانستان کے صوبہ پنجشیر کے گورنر آفس پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ افغان سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 6 خودکش بمباروں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا جبکہ ساتویں خودکش بمبار نے خود کو دھماکہ سے اڑا دیا۔ پنجشیر کے گورنر ہاﺅس کے ترجمان عبدالکبیر واثق کے مطابق بدھ کی صبح گورنر آفس میں 7خودکش بمبار پولیس کی یونیفارم میں گیٹ سے داخل ہوئے تاہم گیٹ پر کھڑے سکیورٹی اہلکاروں کو ان پر شک گزرا اور انہوں نے فوراً کارروائی کرتے ہوئے 6خودکش بمباروں کو فائرنگ کر کے ہلاک کردیا اس دوران ان میں سے ایک خودکش بمبار خود کو دھماکہ سے اڑانے میں کامیاب رہا۔ ادھر جلال آباد میں ہلال احمر کے دفتر پر خودکش حملہ کیا جس سے گارڈ ہلاک ہو گیا۔ غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق 2حملہ آور ہلال احمر کی عمارت میں بھی داخل ہو گئے، حملہ آوروں اور افغان سکیورٹی فورسز میں فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ ترجمان گورنر ننگر ہار کے مطابق جلال آباد میں غیرملکیوں کے گیسٹ ہاﺅس پر حملہ کیا گیا، گیسٹ ہاﺅس میں ریڈ کراس کے نمائندے موجود تھے۔ گیسٹ ہاﺅس کے قریب دھماکے ہوئے اور گولیاں چلائی گئیں تاہم غیرملکی محفوظ رہے۔افغان وزارت خارجہ کے مطابق ریڈ کراس دفتر سے 6غیرملکیوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

افغانستان

مزیدخبریں