کراچی (آئی این پی) سندھ کے سابق وزیراعلیٰ ارباب غلام رحیم نے پانچ سال قبل سندھ اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کے تلخ تجربات کی وجہ سے بدھ کو نومنتخب سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہ کی اور حلف نہیں اٹھایا۔ ارباب غلام رحیم تھرپارکر سے سندھ اسمبلی کے حلقہ سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں وہ 2008ءکے الیکشن میں بھی سندھ اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے اور اس وقت اسمبلی کے پہلے اجلاس میں انہیں سندھ اسمبلی کے برآمدے میں پیپلز پارٹی کی ایک جیالی خاتون نے انہیں جوتا دے مارا تھا۔معلوم ہوا ہے کہ وہ سپیکر اور قائد ایوان کا انتخاب ہونے کے بعد اسمبلی کے معمول کے اجلاس میں حلف اٹھائینگے۔
ارباب رحیم