کراچی (آئی این پی) کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 17 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 164 ہوگئی۔ سندھ ڈینگی سرویلینس سیل کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں 24 گھنٹوں میں 17 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ 164 افراد متاثر ہوچکے ہیں جن میں سے 13 مریض اب بھی مختلف ہسپتالوں میں داخل ہیں۔