اسلام آباد (اے پی پی) لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قائم کمشن کے صدر جسٹس (ر) جاوید اقبال اور ممبر محمد شریف ورک سے لاپتہ افراد کے 21 خاندانوں نے ملاقات کی اور انہیں اپنے لاپتہ عزیز و اقارب کے کیسوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ کمشن کے صدر اور ممبر نے متعلقہ حکام کو ان لاپتہ افراد کے حوالے سے احکامات جاری کئے۔ کمشن کی طرف سے جاری بیان کے مطابق لاپتہ افراد کے خاندانوں نے کمشن کے کام اور کیسوں پر کارروائی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اب تک سپریم کورٹ کے انسانی حقوق سیل کی طرف سے 255 اور ڈیفنس آف ہیومن رائٹس کی چیئرپرسن کی طرف سے 327 کیس مل چکے ہیں اور ان کیسوں میں متعلقہ قواعد کے تحت حکام کو مناسب احکامات جاری کئے گئے ہیں۔
لاپتہ افراد/ کمشن
لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قائم کمشن کے صدر سے 21خاندانوں کی ملاقات، لاپتہ عزیز و اقارب کے کیسوں سے آگاہ کیا
لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قائم کمشن کے صدر سے 21خاندانوں کی ملاقات، لاپتہ عزیز و اقارب کے کیسوں سے آگاہ کیا
May 30, 2013