لاہور(سٹی رپورٹر) بھارتی دانشور، کالم نگار اور کونسل برائے فارن پالیسی کے چیئرمین ڈاکٹر وی پی ویدک نے کہانواز شریف کی کامیابی پر خوش ہیں، پاکستان بھارت تعلقات بہتر ہونگے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں عہدیداروں سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ ڈاکٹر ویدک نے کہا کہ بھارت کی سیاسی قیادت پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر اور پانی کے مسائل پر دونوں ملکوں کو مذاکرات کرنے چاہئیں۔