ماضی کی تلخیوں سے سبق سیکھا، اب رائیونڈ کے مکینوں کو سہولتیں دینگے: افضل کھوکھر

ماضی کی تلخیوں سے سبق سیکھا، اب رائیونڈ کے مکینوں کو سہولتیں دینگے: افضل کھوکھر

رائے ونڈ (نامہ نگار)نومنتخب ممبر قومی اسمبلی ملک محمد افضل کھوکھر نے گزشتہ روز رائے ونڈ کا دورہ کیا اور کارکنوں سے ملاقاتیں کیں،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قیادت نے رائے ونڈ کے صوبائی حلقہ پی پی 161میں ضمنی الیکشن کے حوالے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا اور جب بھی کوئی ایسا فیصلہ ہوگا سب سے پہلے ان کے علم میں لایا جائے گا۔ اگر رائے ونڈ میں ضمنی الیکشن ہوتے ہیں تو انہیں قیادت کے ہر فیصلہ پر اعتماد ہوگا،لیکن یہ بھی لازم ہے کہ اس شکل میں بھی قیادت عوامی رائے کوہر صورت ملحوظ خاطر رکھے گی،اور عوام کی رائے اب کیا ہے یہ عوام ہی بہتر سمجھتے ہیں۔ رائے ونڈ میں کسی تنظیمی عہدیدار کا نوٹیفیکیشن نہیں ہوا اور نہ ہی نئی تنظیم سازی شروع ہوئی ہے،جلد نئی تنظیم سازی کرکے حقداروں کو عہدے دئےے جائیں گے۔ ماضی کی تلخیوں سے بہت کچھ سیکھا ہے،اب رائے ونڈ کو عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دینے کا ارادہ ہے،تمام کارکنوں شہریوں اور تاجروں کو ساتھ لیکر چلیں گے اورکسی گروپ بندی کا حصہ نہیں بنیں گے،رائے ونڈ کو واقعی لاہور بناکر دم لیں گے۔

ای پیپر دی نیشن