روزمرہ استعمال کی اشیاء پر جی ایس ٹی برداشت نہیں کرینگے‘ثروت اعجاز

May 30, 2014

کراچی(نیوز رپورٹر)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثرو ت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ اورروزمرہ استعمال ہونے والی اشیاء پر جی ایس ٹی ٹیکس برداشت نہیں کرینگے،لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج میںتاجروں کے ساتھ ہیں،کراچی آپریشن کا دائرہ کار بڑھا کر جرائم پیشہ عناصر کی ہر سطح پر سرکوبی کی جائے،کراچی کا امن جرائم پیشہ عناصر کی موت ہے،مصلحت پسندی سیاسی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر تمام اکائیاں صرف امن کی بحالی کو فروغ دیں ،طالبان دہشتگرد ہیں جو بیرونی طاقتوں کے اشاروں پر مساجد ومدارس ،اسکولوں ،مزارات اور ملک کے قومی اداروں پر حملے کررہے ہیں ،طالبان کسی بھی قسم کی رعائت کے مستحق نہیں ہیں ،فوج کی کاروائیاں  دہشتگردوں کے خاتمے تک جاری رکھی جائیں ،شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن کی وہ لوگ مخالفت کررہے ہیں جو دہشتگردوں کو آکسیجن فراہم کرکے پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر راولپنڈی سے آئے ہوئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ کراچی سمیت ملک بھر میں امن وامان کی صورتحال خراب ہے ۔معاشی استحکام کے لئے بیرونی قرضوں اور مداخلت سے نجات حاصل کرنا ہوگی۔

مزیدخبریں