مظفرگڑھ :طلاق مانگنے پرخاوند نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا ٗ وزیراعلیٰ کا نوٹس

May 30, 2014

مظفرگڑھ (این این آئی) مظفرگڑھ میں طلاق مانگنے پر خاوند نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا، متاثرہ خاتون کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق تحصیل جتوئی کی رہائشی سمیرا بی بی کچھ روز قبل اپنے خاوند میر ہزار سے گھریلو ناچاقی پر ناراض ہو کر اپنے والدین کے گھر چلی گئی اور اس نے مقامی عدالت میں تنسیخ نکاح کا دعوی دائر کر دیا جس پر اس کا خاوند تین نامعلوم افراد کے ہمراہ سسرال پہنچا اورسمیرا بی بی پر تیزاب پھینکنے کے بعد فرار ہو گیا۔ متاثرہ خاتون کو تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔دریں اثنا وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے مظفر گڑھ کے علاقے جتوئی میں خاتون پر تیزاب پھینک کر جلانے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او مظفر گڑھ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی واقعہ میں ملوث ملزمان کو قانون کے تحت سخت سزا دلائی جائے۔

مزیدخبریں