اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم نواز شریف سے بلوچستان کے سینئر وزیر سردار ثناء اللہ زہری نے ملاقات کی۔ ترقیاتی منصوبوں سمیت بلوچستان کی صورت حال پر تبادلہ خیال۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بلوچستان کے سینئر وزیر سردار ثناء اللہ زہری نے جمعرات کو وزیر اعظم ہائوس میں وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی ۔وزیر اعظم ہائوس میں ہونے والی دوطرفہ ملاقات میں بلوچستان کے سینئر وزیر سردار ثناء اللہ زہری نے وزیر اعظم کو بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ بلوچستان میں قیام امن کی صورت حال سے متعلق بھی بتایا ۔وزیراعظم نے سینئر وزیرکوبلوچستان کی ترقی اور قیام امن کی بحالی کے لئے تمام تر تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
وزیر اعظم نواز شریف سے بلوچستان کے سینئر وزیر ثناء اللہ زہری کی ملاقات
May 30, 2014