اسلام آباد: فائرنگ سے دربار حافظ حیات بخش کے گدی نشین کا بھانجا جاں بحق

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تھانہ کورال کی حدود میں مسلح افراد نے گدی نشین کے بھانجے کو فائرنگ کر کے قتل کر دیاجبکہ بری امام میں زیر تعمیر عمارت سے ڈھائی کلو بارود برآمد کر لیا گیا جس سے علاقے میں خو ف وہر اس پھیل گیا ۔تفصیلات کے مطابق جمعر ات کو تھانہ کورال کی حدود کرپہ میں دربارحافظ حیات بخش کے گدی نشین ثناء اللہ پیر زادہ کے بھانجے اسد عزیز کو مسلح افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ ذرائع کے مطابق 60سالہ اسد عزیزنمازفجر کی ادائیگی کے بعد دربار میں قر آن پاک کی تلاوت میں مصروف تھے کہ مسلح افراد نے  فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اسد عزیز موقع پر جاں بحق ہوگئے۔  ذرائع کے مطابق اسد عزیز کو ایک گولی کمر میں لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے ۔ذرائع کے مطابق واقعہ دشمنی شاخسانہ بتایا جارہا ہے۔ دوسری جانب دارالحکومت اسلام آباد میں بری امام میں زیرتعمیرعمارت سے2کلو دھماکہ خیز مواد برآمدکرلیا گیا۔پولیس کے مطابق دھماکہ خیز موادہائی ایکسپلوسیو نہیں تھا، جو پہاڑوں میں بلاسٹنگ کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ پولیس نے دھماکہ خیز مواد قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...