یوکرائن : باغیوں نے فوجی ہیلی کاپٹر مار گرایا‘ جنرل سمیت 14 اہلکار ہلاک

کیف(این این آئی+اے ایف پی)یوکرین کے مشرقی علاقے سلووینسیک میں روس نواز علیحدگی پسندوں نے فوجی ہیلی کاپٹر مار گرایا جس کے نتیجے میں ایک جنرل سمیت 14 اہلکار ہلاک ہو گئے،غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق یوکرین کے صدر الیگزینڈر ٹرچینوو نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ روس نواز علیحدگی پسندوں نے مشرقی علاقے سلووینسیک میں میزائل حملہ کرکے فوجی ہیلی کاپٹر تباہ کر دیا جس کے نتیجے میں جنرل  سمیت 14 اہلکار ہلاک ہوگئے،واضح رہے کہ یوکرین کے مشرقی علاقوں میں فوج اور روس نواز علیحدگی پسندوں کے درمیان گزشتہ کئی روز سے شدید جھڑپیں جاری ہیں اور گزشتہ ہفتے بھی باغیوں کی جانب سے دونیستک کے ہوائی اڈے پر بھی قبضہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن  سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے  100 حملہ آوروں کو ہلاک کردیا تھا۔ادھر یوکرائن نے روس سے کہا ہے کہ وہ سرحد بند کردے۔

ای پیپر دی نیشن