سلیکشن کمیٹی کے تمام ارکان کو پریکٹس میچ مانیٹر کرنے کی ہدایت

May 30, 2014

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹرز کے درمیان یکم سے چار جون تک کھیلے جانے والے میچ کو مانیٹر کرنے کیلئے سلیکشن کمیٹی کے تمام ارکان کو قذافی سٹیڈیم میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی ہے تاکہ دورہ سری لنکا کیلئے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب عمل میں لایا جا سکے۔سلیکشن کمیٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ میرٹ پرایسے کھلاڑیوں کا انتخاب کریں جو مکمل فٹ اور فارم میں ہوں۔ قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر معین خان اور سلیکشن کمیٹی کے رکن اور سمر کیمپ کے انچارج محمد اکرم پہلے ہی کیمپ میں موجود تمام کھلاڑیوں کی کارکردگی کا بریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں۔

مزیدخبریں