کرپشن میں گھری فیفا نے سیپ بلاٹر کوپانچویں بار صدر منتخب کر لیا

May 30, 2015

زیورخ (سپورٹس ڈیسک )بدعنوانی کے الزامات میں گھری فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے سیپ بلاٹر کو پانچویں بار تنظیم کا صدر منتخب کر لیا ہے۔سیپ بلاٹر کے حریف اردن کے علی ابن الحسین نے ووٹنگ کے دوسرے مرحلے سے دستبردار ہو گئے۔سیپ بلاٹر کو مطلوبہ دو تہائی ووٹوں میں صرف سات ووٹوں کی کمی کا سامنا تھا لیکن پرنس علی نے مذید مقابلہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ سیپ بلاٹر نے اپنی فتح کے بعد ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے انھیں اور انکے مدِ مقابل علی ابن الحسین کو ووٹ دیے۔ انکا کہنا تھا میں پرفیکٹ نہیں ہوں، کوئی بھی پرفیکٹ نہیں ہے تاہم مجھے یقین ہے کہ ہم ساتھ مل کر اچھا کام کریں گے۔اس سے پہلے فیفا کے کل 209 ارکان میں سے 133 نے موجودہ صدر سیپ بلاٹر پر ووٹنگ کے پہلے مرحلے میں اعتماد کا اظہار کیا۔ پہلے مرحلے میں دونوں امیدواروں میں سے کوئی بھی دو تہائی اکثریت حاصل نہیں کر سکا۔سیپ بلاٹر کے حریف اردن کے علی ابن الحسین نے ووٹنگ کے دوسرے مرحلے سے دستبردار ہو گئے

مزیدخبریں